
ہماری جلد جسم کے دفاعی نظام کی پہلی حفاظتی تہہ ہے، جو ہمیں ماحولیاتی آلودگی، بیکٹیریا اور نقصان دہ مادّوں سے محفوظ رکھنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔ لیکن بعض اوقات مختلف وجوہات کی وجہ سے جلد پر خارش، سرخی، اور سوجن ظاہر ہو جاتی ہے جسے جلدی الرجی کہا جاتا ہے۔
جلدی الرجی کی عام وجوہات
- کچھ خاص قسم کے صابن، پرفیوم، یا کاسمیٹکس کا استعمال۔
- دھول مٹی، پولن گرینز اور پالتو جانوروں کے بال۔
- بعض غذائیں جیسے انڈے، مچھلی یا مونگ پھلی۔
- شدید گرمی یا سردی کی لہر۔
بچاؤ اور احتیاطی تدابیر
جلدی الرجی سے بچنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ان محرکات کی نشاندہی کی جائے جو الرجی کا سبب بنتے ہیں اور ان سے بچا جائے۔ جلد کو ہمیشہ صاف اور موئسچرائزڈ رکھیں، اور خارش کی صورت میں ٹھنڈی پٹیاں استعمال کریں۔
اگر علامات شدید ہوں تو فوری طور پر جلد کے ماہر ڈاکٹر (Dermatologist) سے رجوع کریں۔ میمن میڈیکل انسٹی ٹیوٹ ہسپتال کا شعبہ امراضِ جلد آپ کو بہترین تشخیصی اور علاج کی سہولیات فراہم کرتا ہے۔


